گدھوں میں شیر اور شیروں میں گدھا



. . . . . جنگل میں طویل معرکے کے بعد شیروں نے گدھے کا بچہ شکار کر لیا۔
گدھے کا بچہ کافی حد تک زخمی تھا تو شیروں میں سے ایک بزرگ شیر نے کہا: اسے مزید مارنے یا کھانے کے بجائے اسے اپنے پاس رکھ کر پال پوس کر بڑا کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔
 بوڑھے شیر کی بات مان کر شیروں نے اس گدھے کو گود لے لیا اور اس کا ہر طرح سے خیال رکھا حَتّیٰ کہ وہ شیروں کا وفادار گدھا بن گیا۔
ایک دن اسی بزرگ شیر نے کہا ،اب وقت آگیا ہے کہ اس گدھے کو واپس اس کی برادری میں چھوڑ دیا جائے۔

 شیروں نے ایسا ہی کیا اور اس وفادار گدھے کو اپنی ہمراہی میں لے جا کر گدھا برادری کے سپرد کردیا اور کہا یہ گدھا تم میں سے باقی گدھوں سے ممتاز ہے کیونکہ یہ ہمارا حمایت یافتہ گدھا ہے۔
 گدھوں نے فورًا اس گدھے کو اپنا سردار مان لیا اور شیروں کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے اس کے ہر حکم کی تعمیل کرتے اور نافرمانی سے ڈرتے رہتے۔

کیونکہ جو بھی گدھا اس سردار گدھے کی حکم عدولی کرتا تو سردار گدھا اس نافرمان گدھے کو گرفتار کرکے شیروں کے حوالے کر دیتا اور وہ اس نافرمان کو چیر پھاڑ کر کھا جاتے تھے۔

 اس طرح گدھوں کو سردار مل گیا اور شیروں کو شکار کی پریشانی سے نجات مل گئی۔

 جہاں تک بات ہے اس سردار گدھے کی تو وہ گدھوں کے نزدیک شیر تھا اور شیروں کے درمیان گدھا تھا۔

کہانی کے مصنف کو نامعلوم تصور کیا جائے۔
توقیر بُھملہ

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.